پنجاب کالج پھالیہ کیمپس میں فرسٹ ائیر کے طلبا کیلئے ویلکم پارٹی
طلبا نے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر اصلاحی خاکے پیش کر کے سماں باندھ دیا
منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )پنجاب کالج پھالیہ کیمپس میں فرسٹ ائیر کے طلبا کیلئے ویلکم فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، طلبا و طالبات نے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر اصلاحی خاکے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب کالجز ریجن گجرات پروفیسر رانا محمد یونس، پرنسپل پروفیسر محمد الیاس، پرنسپل منڈی بہائوالدین کیمپس قاضی احتشام، پرنسپل وزیر آباد حافظ محمد عارف، پرنسپل کھاریاں کیمپس پروفیسر میاں شعیب، چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن حمزہ بھٹی، چیئرمین سیال ائیر لائن میاں نعیم جاوید اورطلبا و طالبات نے شرکت کی، ڈائریکٹر پنجاب کالجز ریجن گجرات پروفیسر رانا محمد یونس نے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے ۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب کالج نے ہمیشہ طلبا کی تعلیم وتربیت کیلئے منفرد کردار ادا کیا ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر ملکی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرسکیں، طلبا کوچاہیے کہ وہ بھی تعلیم کے حصول کیلئے انتھک محنت کریں۔پرنسپل محمدالیاس کاکہناتھاکہ تعلیم کے بغیرمعاشرے کی ترقی ناممکن ہے ،طالبات کوچاہیے کہ وہ تعلیم پرتوجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملکی خوشحالی اورترقی میں نمایاں کرداراداکرسکیں۔