صفائی مہم سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی :رانا رضوان

صفائی مہم سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی :رانا رضوان

20 سینٹری ورکرز سے احمد نگر میں غیر قانونی ڈیو ٹی لی جا رہی ہے :پر یس کانفرنس

علی پور چٹھہ(نامہ نگار )وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا رضوان اختر نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی مہم سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ، سینٹری سٹاف کی ناکافی تعداد کے پیش نظر شفٹوں میں تمام وسائل بروے کار لاکر شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں ،چیئرمین کی مرضی اور اجازت کے بغیر 20سینٹری ورکروں سے غیرقانونی طور پر احمد نگر میں ڈیوٹی لی جا رہی ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت پنجاب ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں رکاوٹ ہے ۔پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے رانا رضوان اختر نے بتایا کہ کوارڈی نیشن کے ذریعے سینٹری ورکرز کی خدمات دی جاسکتی ہیں مگر چیئرمین کے آفس کو یکسر نظر انداز کرکے مداخلت زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بجٹ کی منظوری کے باوجود ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکارہی ہے ،ہماری نظر یں حصول انصاف کیلئے سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس کل 57سینٹری ورکرز ہیں جن میں سے مختلف وجوہات کی بنا پر 50کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت جانے والے سینٹری ورکرز اور ذمہ دران کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں