ہیڈ بمبانوالہ:جوہڑ پر قبضہ ،سیوریج کا پانی گھروں میں داخل

ہیڈ بمبانوالہ:جوہڑ پر قبضہ ،سیوریج کا پانی گھروں میں داخل

21 کنال اراضی پر دکانیں اور مکان تعمیر ، پانی کی نکاسی مکمل طور پر بند ہوگئی

ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )جوہڑ کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات کر لی گئیں ،گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔کنڈن سیان محلہ غربی میں جوہڑ کی 21کنال اراضی پر متعدد افراد کی جانب سے مکان اور دکانوں کی تعمیر کی وجہ سے جوہڑ سکڑ کر چند کنال اراضی تک محدود ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور سیوریج کے پانی نے اوور فلو ہوکر گلیوں محلوں کارخ کرلیا ہے ،کئی ماہ سے گلیوں میں کھڑے پانی سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا سانس لینا دشوار کر رکھا ہے اور لوگ جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سینکڑوں طلبا واساتذہ کو سکول آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ مکینوں کی آمدورفت بھی محدود ہوکر رہ گئی ہے اور گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں ، عوامی نمائندوں نے مقامی مسائل سے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور چیئر پر سن حنا ارشد وڑائچ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں