فش ہیچری میں رہائش رکھنے پر 2 ملازمین کی سرزنش

فش ہیچری میں رہائش رکھنے پر 2 ملازمین کی سرزنش

سینئر کلرک سرور اور اسسٹنٹ صابر کو قیام کے عرصہ کاکرایہ جمع کرانے کا حکم, ڈی جی ڈاکٹر سکندر حیات کھاد خریداری میں بے ضابطگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر پر برہم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیاتنے فش ہیچری سنٹر ٹھٹھہ چھلوہ اور چھناواں کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فشریز کی تجدید و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے بچہ مچھلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی ڈیمانڈ کے مطابق مچھلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ہیچری سنٹر میں غیر قانونی رہائش رکھنے پر سینئر کلرک محمد سرور اور اسسٹنٹ صابر حسین کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں قیام کے عرصے کا ہائو س رینٹ جمع کرانے اور آئندہ علیحدہ رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز رانا امانت کی کھاد خریداری میں بے ضابطگی پر سرزنش کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں