سیاسی پو ائنٹ سکورنگ علی پو ر چٹھہ کیلئے نقصان دہ :پی ٹی آ ئی

سیاسی پو ائنٹ سکورنگ علی پو ر چٹھہ کیلئے نقصان دہ :پی ٹی آ ئی

شہر کی تعمیرو ترقی فلاح و بہبود کیلئے سیاست پر یقین نہیں رکھتے :تصدق بٹ ، وقار چٹھہ

علی پور چٹھہ(نامہ نگار )پی ٹی آئی علی پور چٹھہ کے صدر تصدق محمود بٹ ،سیکرٹری وقاراحمد چٹھہ نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ شہر کی فضا ، بھائی چارے کیلئے نقصان دہ ہے ، شہر کی تعمیرو ترقی فلاح و بہبود کیلئے سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،سینٹری ورکرزکو انتظامیہ ملحقہ دیہی علاقوں میں بھیج سکتی ہے ۔پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی پورچٹھہ سے متعلقہ دیہی یونین کونسلوں کے پاس کوئی سینٹری ورکرنہیں ہے اور وہ کبھی کبھار صفائی ستھرائی کی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کمیٹی سے اخلاقی طور پر مدد طلب کرتے ہیں ۔وائس چیئرمین بلدیہ رانا رضوا ن اختر ،چیئرمین ریاض احمد ڈار سے ہماری بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے مگر وائس چیئرمین جو قانونی طور پر چیئرمین کا دفتر استعمال نہیں کرسکتے ،انہوں نے معمولی ایشو کو ہائی لائٹ کرکے سیاسی رواداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ وقاراحمد چٹھہ نے کہا کہ ماضی میں بھی سینٹری ورکرز بلا امتیاز دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب محمد احمد چٹھہ شہر اور علاقے کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے بلا تفریق مکمل کرارہے ہیں ۔کونسلرشہباز احمد قریشی نے کہا کہ ماضی کی طرح آپس میں ریلیشن شپ مضبوط بنا کر شہر میں عوام کی خدمت کو نصب العین بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں