خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 1500روپے تک اضافہ
موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں خشک میوہ جات کی فروخت بڑھ گئی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرما میں خشک میوہ جات کا سیزن شروع ہوتے ہی قیمتوں میں100سے 1500روپے کلو اضافہ ہوگیا۔ہول سیل ڈیلروں نے مونگ پھلی، چلغوزہ، اخروٹ ،بادام وغیرہ کی صفائی شروع کر دی، خریدوفروخت بھی بڑھ گئی۔ موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی گوجرانوالہ اور گردونواح میں خشک میوہ جات کی خریدوفروخت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مارکیٹوں ،شاہراہوں اور گلی محلوں میں فروخت شروع ہو گئی ہے ۔ گوجرانوالہ کی اوپن مارکیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 240روپے کلو ملنے والی مونگ پھلی300روپے ،چلغوزہ3ہزار سے بڑھ کر 4500، پستہ نمکین 1200سے بڑھ کر1600 ، کاجو 1100سے بڑھ کر 2000، کوکونٹ300 سے بڑھ کر400، اخروٹ چلاس 4سو سے بڑھ کر650، امریکن بادام مغز1200 سے بڑھ کر1600روپے ،مغزبادام دیسی 700 سے بڑھ کر1000روپے کلو، انجیر 800سے بڑھا کر1500روپے ،،سونگی دیسی300سے بڑھ کر400،سونگی ایرانی280سے بڑھ کر350 روپے ،ریوڑی دیسی گھی300 سے بڑھ کر400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔