چھٹی کے روز بیشتر علاقوں کی بجلی بند ، شہری سراپا احتجاج

چھٹی کے روز بیشتر علاقوں کی بجلی بند ، شہری سراپا احتجاج

سٹی سرکل کے متعدد فیڈر بند ہونے سے کارخانوں،رہائشی علاقوں میں بجلی بند رہی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو کے افسروں کی غفلت کے باعث اتوار کو چھٹی کے روز بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش ،فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل گھنٹوں معطل رہی، شہری اور تجارتی علاقوں میں بجلی بند ہونے سے تاجروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا،سٹی سرکل کے متعدد فیڈر بند ہونے سے کارخانوں،تجارتی اور رہائشی علاقوں میں بجلی غائب رہی، گیپکو کے مختلف سب ڈویژنوں کے علاقوں جی ٹی روڈ ، باغبانپورہ ، جناح روڈ ، حافظ آباد روڈ،اشرف ٹائون،چھچر والی، رشید کالونی ، رحمن پورہ ، فاروق گنج،اروپ ،شاہین آباد سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے ،چھٹی کے روز بجلی بند رہنے سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں