راہوالی:مالک مکان کا چوری کے شبہ میں مز دور پرتشدد

راہوالی:مالک مکان کا چوری کے شبہ میں مز دور پرتشدد

مجاہد پر تارکے 4 کوائل چوری کر نے کا الزام ،والد نے مقدمہ کیلئے رجوع کر لیا

راہوالی(نمائندہ دنیا)مالک مکان نے 8افراد سے ملکر چوری کے شبہ میں مزدور کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،والد نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی۔ گکھڑ منڈی کے رہائشی شوکت حسین نے بتایا کہ اسکا بیٹا 22سالہ مجاہد حسین اقبال ٹاؤن گلی نمبر 10میں محمد مالک کے زیر تعمیر مکان میں کام پر لگا ہواتھا، گز شتہ روز واپس نہ آیا تو کسی نے بتایا کہ تمہارے بیٹے مجاہد کو محمد مالک نے کمرے میں بند کرکے 4 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا ۔مالک مکان نے الزام عائد کیا کہ مجاہد نے 4کوائل تار چوری کئے ہیں ،ارسلان وڑائچ و دیگر نے پہنچ کر مجاہد کو کمرے سے نکالا جو نیم بیہوش تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں