سیالکوٹ:پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشوں کے سامنے بے بس
اشیا مہنگی ہونے کا پوچھنے پر دکانداروزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس جانے کا کہنے لگے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )شہراقبال میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے گرانفروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ گرانفروش خود کو قانون اور ضابطے سے بالاتر ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اشیا مہنگی ہونے کا جوا ز پوچھنے پر سبزی فروش وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس جانے کے مشور ہ دینے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سبزی وفروٹ دکانداروں میں سے اکثر گرانفروشوں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کے بجائے غائب کررکھی ہیں جبکہ ٹماٹر 150 روپے کلو، پیاز 70 روپے ، آلو 100 روپے ، شلجم 70روپے ، بینگن 60 روپے ، شملہ مرچ 135 روپے ، پھول گوبھی 60 روپے ، سبز مرچ دیسی 400 روپے کلو ، مٹر 200 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں جبکہ سیب 200 روپے ، کیلا 90روپے درجن، امردو 150 روپے ، انار 220 روپے ، مسمی 150روپے درجن فروخت ہورہی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کر نااہل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔