گوجرانوالہ ڈویژن میں‌ مختلف محکموں‌ سے ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کی فہرست طلب , تبادلوں کا امکان

گوجرانوالہ ڈویژن میں‌ مختلف محکموں‌ سے ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کی فہرست طلب , تبادلوں کا امکان

بیشتر بلدیاتی اداروں میں ڈیوٹیاں لگوانے کیلئے افسروں اور ملازمین نے بھاگ دوڑ شروع کردی ،نئے سال میں ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مرتب کیا جائے گا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف سرکاری محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے لوکل گورنمنٹ کے اداروں میں تعینات سینکڑوں ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں،تمام ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ اور تعیناتی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ، آئندہ سال نئے بلدیاتی نظام کے تحت افسروں کے تقرر وتبادلوں کا امکان ہے بیشتر بلدیاتی اداروں میں ڈیوٹیاں لگوانے کیلئے افسروں اور ملازمین نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام ضلعی افسروں اوربلدیاتی اداروں سے دوسرے محکموں سے آکرتعینات ہونے والے ملازمین کی فہرست ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے اور آئندہ نئے سال میں ان کی تنخواہوں کا بجٹ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مرتب کیا جائے گاتاکہ آئندہ نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے قیام سے قبل ان ملازمین کو واپس ا نہی اداروں میں بھجو ایا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں تمام محکموں نے کئی سال سے تعینات ڈیپوٹیشن ملازمین کی فہرست کی تیاری شروع کر دی تاکہ حکومت پنجاب کو بھجوائی جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں