ناقص اشیا : شادی ہالز , کیٹرنگ کمپنیوں‌ کی خفیہ نگرانی

ناقص اشیا : شادی ہالز , کیٹرنگ کمپنیوں‌ کی خفیہ نگرانی

بعض کیٹرنگ کمپنیوں کی طرف سے ون ڈش کی بھی خلاف ورزی ، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی نے خفیہ چیکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر شادی ہالوں میں ناقص اشیا خور ونوش کی فراہمی اور کیٹرنگ کمپنیوں کی خفیہ چیکنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ،فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آپریشن کرنے کی ہدایت کردی جس کی روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی، موسم سرما میں شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے ، بیشتر میرج ہالز ،مارکیز میں ناقص اور غیر معیاری اشیا فراہم کی جارہی ہیں، بعض کیٹرنگ کمپنیاں ون ڈش کی خلاف ورزی بھی کررہی ہے ،پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی ناقص اشیا خو رونوش کی سپلائی کا شکایات میں اضافہ ہوا ہے ۔ شکایات کا ازالہ کرنے اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خفیہ آپریشنز کا آغاز کیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں