وزیرآباد:کورونا وبا سے آ گاہی کے لئے علما کرام کا کنونشن

وزیرآباد:کورونا وبا سے آ گاہی کے لئے علما کرام کا کنونشن

شہریوں کو زبردست احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی:ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ

وزیرآباد(نا مہ نگار)کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کے بعد عوام کو زبردست احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، ماسک لگاکر باہر نکلنا، سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونا،سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اورزیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دینا ہوگا ،علما کرام مسجدوں میں آنیوالوں کو کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کورونا وبا سے آگاہی کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے علما کرام کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ محمد ابراہیم محمدی،ڈسٹرکٹ آفیسر وبائی امراض ڈاکٹر خالد انجم، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم اللہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایجوکیشن سعید انور،علامہ محمد حسین جلوی،علامہ محمد عمران کیلانی،علامہ سید احمد رضا،مولانا عزیز اللہ،عثمان احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ نے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں تقریباً 34لاکھ کے قریب افراد کو ویکسی نیشن کا پہلا انجکشن لگا دیا گیا ہے جس میں 61فیصد لوگوں نے ایک ڈوز جبکہ30فیصد افراد نے دونوں ڈوز لگوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر والے افراد تیسری ڈوز بھی لگوائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں