انسدادسموگ ،صنعتوں کو ماحول دو ست بنانا ہوگا:طاہر فاروق

 انسدادسموگ ،صنعتوں کو ماحول دو ست بنانا ہوگا:طاہر فاروق

آلودگی کے تدارک کیلئے گرین بیلٹس اور پارکس کو اپ گریڈ کیا جارہا :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاہے کہ سموگ کی آفت سے نمٹنے کیلئے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا، فصلوں کی باقیات جلانے ، ملاوٹ والا فیول، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور انفراسٹرکچر میں گرد وغبار کے تناسب پر قابو پانے کیلئے سب سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے ضرورت ہے ،فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے گرین بیلٹس اورتمام پارکس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،خواجہ صفدر روڈ پر واقع کشمیر پارک کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ ، ایوان صنعت وتجارت کے تعاون سے سموگ سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر کام کیلئے تیار ہے ، کیونکہ شہر میں 2ہزار انڈسٹریل یونٹس ہیں جن میں ماحول دوست اقدامات کی گنجائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں سموگ کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی او ماحولیات امتیاز احمد، نائب صدر چمبر آف کامرس قاسم ملک، کلین گرین چیمپئن اشفاق نذر ،سید احتشام، اعجاز غوری،مریم خواجہ اورشیخ عامر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں