منیر کاوش پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے :جماعت اسلامی
ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ گوجرانوالہ بشارت علی صدیقی نے کہا ہے جماعت اسلامی یوتھ پی پی 59کے صدر منیر کاوش پر تشدد کرنے والے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ہم کسی کو بھی غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کچھ غنڈہ گرد عناصر وکلا کا لبادہ اوڑھ کر وکالت جیسے مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر طاہر مکی ہنجرا، یوسف بٹ،شہزاد اشرف مغل ،منیرکاوش ودیگر بھی موجود تھے ۔