پی ٹی آ ئی کا جعلی ووٹوں کی نشاندہی کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
بلاک کوڈ لیول پر کمیٹیاں بنیں گی ، اعجاز چودھری کی زیر صدارت تجاویز پر غور
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حکمران جماعت تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع گوجرانوالہ میں انتخابی مہم شروع کرنے اور بلاک کوڈ لیول پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ،نئی بلدیاتی نظام کے تحت بلاک کوڈ سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیاں سابق دور حکومت میں بنائے گئے جعلی اور غیر مصدقہ ووٹوں کی نشاندہی کریں گی اور باقاعدہ انتخابی مہم شروع کریں گی تحریک انصاف پنجاب کے صدر وسینیٹر اعجاز چودھری نے ضلع گوجرانوالہ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز ،ضلعی وسٹی تنظیموں ،ٹاؤن کمیٹیوں ،تحصیل کونسلوں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا جس میں ضلعی صدر رانا ساجد علی خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری نعمان چٹھہ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز احمد چٹھہ ،رانا بلال اعجاز ،علی اشرف مغل ،میاں طارق محمود ،ظفر اﷲ چیمہ ،ایس اے حمید ،جمال ناصر چیمہ ،چودھری یوسف ،لالہ اسد اﷲ پاپا،رانا نعیم الرحمان ،امتیاز صفدر وڑائچ ،چودھری طارق گجر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ کے مقامی رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز دیں۔