مسیحی آبادیوں میں کرسمس کی تیاریاں،پھولوں کی بکنگ
مستقل دکانوں کے علاوہ گل فروش مسیحی بستیوں میں عارضی پوائنٹس قائم کرینگے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کرسمس قریب آ تے ہی مسیحی آبادیوں میں تیاریاں شروع ہو گئیں،پھولوں کی ایڈوانس میں بکنگ کرا دی گئی ۔ شہر میں جی ٹی روڈ سیالکوٹی گیٹ،لاہوری گیٹ،ایمن آبادی گیٹ، ٹھاکر سنگھ گیٹ،گرجاکھی دروازہ ،سیٹلائٹ ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،پیپلز کالونی،کچا فتومنڈ،پکا فتومنڈ،کھوکھر کی،فرا نسس آباد ،حافظ آباد روڈ،نوشہرہ روڈ،سلیم کالونی سمیت دیگر مسیحی آبادیوں میں کرسمس ٹری، جینگل بیل، گفٹس، کرسمس ہیٹ ،سٹارز، سانتا کلاز ، برقی قمقمے ،مسیحی گیتوں کی سی ڈیز ،کھلونے اور دیگر اشیا کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے ۔ مستقل دکانوں کے علاوہ گل فروش مسیحی بستیوں میں بھی عارضی پوائنٹس قائم کریں گے ۔