انسداد سموگ کارروائیاں ،9 افراد گرفتار ، 5 صنعتی یونٹ سیل

انسداد سموگ کارروائیاں ،9 افراد گرفتار ، 5 صنعتی یونٹ سیل

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کا کریک ڈائون جاری ،3 مقدمات درج

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کا مشترکہ کریک ڈاؤن جاری رہا،کاہلووالا، سبزی منڈی اورملحقہ علاقوں میں مہلک دھاتیں جلانے والے 5 صنعتی یونٹ سیل، 3 مقدمات درج اور دفعہ 144 اور تحفظ ماحولیات قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)شاہد عباس جوتہ کی نگرانی میں کارر وائیاں کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں