وزیر آباد:اے ٹی ایمز عارضی طور پر خراب رہنے لگیں

وزیر آباد:اے ٹی ایمز عارضی طور پر خراب رہنے لگیں

بعض میں کیش کی قلت سے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات

وزیر آباد(نامہ نگار)بینکوں کی اے ٹی ایمز عارضی طور پر خراب رہنے لگیں، بعض میں کیش کی قلت سے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ لوگ کئی بار مختلف بینکوں کا چکرلگاتے ہیں لیکن انہیں کیش نہیں ملتا تو کہیں اے ٹی ایم آؤٹ آف سروسز کے پیغامات اذیت کا باعث بنتے ہیں۔ شہر میں قومی بینک کے علاوہ نجی بنکس بھی موجود ہیں لیکن اسکے باوجود اے ٹی ایم میں کیش کا فقدان رہتا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے شہری کسی بھی وقت اے ٹی ایم سے اپنی ضرورت کے مطابق کیش نکال سکتے ہیں لیکن اب یہ سہولت کے بجائے لوگوں کیلئے زحمت بنتی جارہی ہیں ۔ شہریوں نے تمام بینکوں کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایمزمیں 24 گھنٹے کیش مکمل رکھا جائے تاکہ کسی کو بھی مشکل پیش نہ آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں