یوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

یوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

گھی ، چینی اور آ ٹا نایاب ، بازار میں باریک چینی 110 ، موٹی 140 روپے فروخت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )یوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں ، سٹورز پر چینی کی عدم دستیابی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ۔شہر بھر میں پاؤڈر نما چینی 110روپے جبکہ دانے دار چینی 140روپے کلو فروخت ہورہی ہے ، حکومت مافیا کو نکیل ڈالنے میںناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ اشیا خور ونوش سرکاری سٹورز پر بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سستا گھی، سستی چینی اور سستا معیار ی آٹا سرکاری سٹورز پر بھی ناپید ہو چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے بھی حکمرانوں نے مجبور کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں