پسرور :میٹر اتارنے ،رشوت مانگنے پر جھگڑا ،2 صارفین ز خمی
بل دکھانے کے با وجود گیپکو عملے نے پلاس ،پیچ کس اور ڈنڈے سے حملہ کر دیا
پسرور(نامہ نگار )گیپکو لائن مین شاہد اقبال نے شاہد سرور اور مانی کے ہمراہ موضع بُٹر پڈے میں کارروائی کرتے ہوئے عارف حسین کی حویلی سے میٹر اتار لیا جس پر گیپکو صارف نے اسے جمع شدہ بل دکھا دیا مگر شاہد اقبال نے مبینہ طور پر دوبارہ میٹر نصب کرنے کیلئے بھاری رقم مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا ۔گاؤں کا رہائشی امتیاز علی لڑائی ختم کرانے کیلئے آگے بڑھا تو گیپکو ملازم نے اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ پلاس ،پیچ کس اور ڈنڈے مار کر عارف حسین اور امتیاز علی کو زخمی کردیا ۔پولیس تھانہ بڈیانہ نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔اہل دیہہ نے گیپکو ملازمین کی طرف سے بلاجواز صارفین کے میٹرز اتارنے اور رشوت مانگنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔دوسری طرف گیپکو ملازمین نے بھی اہل دیہہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ بڈیانہ میں کراس ورشن جمع کرا دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔