ڈپٹی کمشنر کا رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم , 25 تنظیموں کو ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم , 25 تنظیموں کو ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت پنجاب چیریٹی کمیشن کا اجلاس،32کیسز کی شنوائی ،7 کی منظوری دیدی گئی ،279 میں سے 222 این جی اوز نے رجسٹریشن کی در خو است پورٹل پر اپ لوڈ کر دی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت پنجاب چیریٹی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 32کیسز کی شنوائی کی گئی،7کیسز کی منظور ی دیدی گئی، 25کیسز(این جی اوز اور این پی اوز)کو ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے گئے ،ڈپٹی کمشنر نے این جی اوز کی رجسٹریشن پر ہونیوالی اب تک کی پیشرفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو این جی اوز پنجاب چیرٹی کمیشن کے پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کروا رہیں ان کا آپریشنل ورک روک دیا جائے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا ،اسسٹنٹ کمشنرز (کامونکے حرا رضوان، نوشہرہ ورکاں عمران صفدر، وزیر آباد رانا امجد)،ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری، ایس این اے تنویر عباس کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر اجلاس میں شریک ہو ئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب چیرٹی کمیشن کے پورٹل پر مجموعی طور پر 279 این جی اوز نے سائن اپ کیا ہے جس میں سے 222 نے رجسٹریشن کی درخواست اپلوڈ کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں