نان ممبرز کو چیمبرکی سٹینڈنگ کمیٹیوں کا چیئرمین بناناحیران کن :عامررحمن ،عاصم انیس

نان ممبرز کو چیمبرکی سٹینڈنگ  کمیٹیوں کا چیئرمین بناناحیران  کن :عامررحمن ،عاصم انیس

فاؤنڈرزاتحادگولڈن گروپ چیمبر کے رہنماؤں شیخ عامر رحمن اور حاجی عاصم انیس نے کہاہے کہ چیمبر رجیم ادارہ کے وقار کو نقصان پہنچانے کی مرتکب ہورہی ہے اور خلاف ضابطہ معاملات کیے جارہے ہیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جس پر بزنس کمیونٹی کو تشویش لاحق ہے ، نان ممبرز کو چیمبرآف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا گیاہے جوکہ حیران کن اورجی سی سی آئی کے ساتھ مذاق ہے ، جو شخص بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ہی نہیں اسے کس حیثیت میں سٹینڈنگ کمیٹی سونپی گئی ہے ؟ ایک شعبہ کی چار چار کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اور یہ رویہ چیمبر رجیم کی غیرسنجیدگی کا مظہر ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں