جرائم کے خاتمہ کیلئے شہری پولیس سے تعاون کریں :نوید مرتضیٰ چیمہ

جرائم کے خاتمہ کیلئے شہری پولیس  سے تعاون کریں :نوید مرتضیٰ چیمہ

عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )عوام کو بھی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کرنا چا ہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نوید مرتضیٰ چیمہ نے نیشنل پریس کلب کے صدر نصراﷲ خان کی قیادت میں ملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کر رکھا ھے جس سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے ۔وفد میں اصغر علی آکاش،جاوید اقبال حسرت، ڈاکٹر شیخ معراج دین، نوید احمد ڈاہر اور ناصر عباس آرائیں بھی شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں