گجرات میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 21لاکھ ہو گئی

گجرات میں رجسٹرڈ ووٹر  کی تعداد 21لاکھ ہو گئی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے کہا ہے کہ2019 کی نسبت ضلع گجرات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 1لاکھ78 ہزار 47 افراد کا اضافہ کا اضافہ ہوا ہے

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گھر گھر جاکر ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اور اس کیلئے مقرر ہ تاریخ میں 21دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ووٹرز کی تعداد 19لاکھ 18 ہزار 268 تھی جو اب 20 لاکھ96 ہزار315 ہو گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں