تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ جلالپور کے ورکرز کا کام سے انکار

تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ جلالپور کے ورکرز کا کام سے انکار

شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ،جان بو جھ کر تنخواہیں نہیں دی جا رہیں :مظاہرین

جلالپورجٹاں(نامہ نگار )تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ جلالپورجٹاں کے سینٹری ورکرز نے ہڑتال کر دی ،شہر بھر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ، گزشتہ روزبلدیہ کے سینٹری ورکرز نے صفائی کرنے سے انکار کر دیا، شہر بھر کے گلی محلوں میں جابجا کوڑے اور گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں سینٹری ورکرز کے لیڈرٹرالی ڈرائیور اکرم کا کہناتھا کہ چند ماہ سے مسلسل سینٹری ورکرز کا استحصال کیا جارہا ہے اوردو دو ماہ تک تنخواہ کی وصولی کیلئے خوار ہونا پڑتا ہے اور دانستہ ورکرزکی تنخواہیں روک کر تذلیل کی جاتی ہے ۔ سینٹری انسپکٹر عنصر شعبان سے رابطہ کر نے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 2ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے بلدیہ دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے سینٹری انسپکٹر کے خلاف نعرے بازی کی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں