پنڈی بھٹیاں:‘‘گمشدہ سماج کی تلاش ‘‘ کے عنوان سے سیمینار

 پنڈی بھٹیاں:‘‘گمشدہ سماج کی تلاش ‘‘ کے عنوان سے سیمینار

قدیم ورثہ کے خدو خال بتدریج معد وم ہوتے جا رہے ہیں:پروفیسر شیخ اسد سلیم

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کے صدر اتی ایواڈ یافتہ پرنسپل پروفیسر شیخ اسد سلیم نے کہا ہے ہمارا سماج عہد رفتہ میں رسم ورواج مذہبی ہم آہنگی ورثہ تہذیب و تمدن روادار ی سے جڑا ہوا ملتا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے اس سے اپنے حال اور مستقبل کو عہد رفتہ سے آگاہ کرنے کیلئے تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چا ہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‘‘گمشدہ سماج کی تلاش ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وسطی پنجاب کے تاریخی شہر پنڈی بھٹیاں کے عہد رفتہ سماج پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک و ہند کی تقسیم سے قبل مذہبی رواداری ،رسم رواج، بھائی چارہ سے ماحول پر امن ملتا ہے ، علاقائی کھیل تماشے ، ورثہ ،ثقافت چار حفاظتی دروازوں سمیت شہر کی گلیو ں محلوں کے نام ،شاہوکارہ بینک ،قدیم عمارات اور دلابھٹی جیسی اہم شخصیات کا تذکرہ ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا عہد رفتہ کی طرح آج بھی پنڈی بھٹیاں کی روایات بر قرار ہیں البتہ قدیم ورثہ کے خدو خال بتدریج معد وم ہوتے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر پنجابی کے معروف شاعر بشر دیوانہ نے پنڈی بھٹیاں کے عہد رفتہ پر کلام پیش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں