حکومتی وفد کی کٹلری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سے ملاقات

حکومتی وفد کی کٹلری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سے ملاقات

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فنکشنل ہونے سے ریو نیو میں اضافہ ہوگا :رہنمائوں کی گفتگو

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان کٹلری سیکٹر وزیر آباد کی مستقل سپورٹ کیلئے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجا ب اکنامک افیئرز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سلمان شاہ کی طرف سے بھیجے جانیوالے وفد نے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے دفتر میں میٹنگ کی ،رپورٹ پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو بھجوائی جائے گی ۔چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد خالد مغل اور فوکس گروپ کٹلری کلسٹر ڈویلپمنٹ کے ممبران حمزہ شکیل بھٹہ،انصر شفیق مغل،مہر شکیل اعظم،ڈاکٹر صائم ہاشمی،مرزا امان اللہ، ظفر اقبال بھٹہ،اضرار امتنان نے کہا کہ سٹی آف کٹلری وزیر آباد میں ای کامرس کے فروغ اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے کٹلری آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج بنا کر پنجا ب حکومت اس کو اپنا برینڈ اور ماڈل سٹی قرار دے ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد فنکشنل ہونے سے گوجرانوالہ ڈویژن کے جی ڈی پی میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے کردار کو منظم ہو کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں