سیالکوٹ:پتنگ باز وں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد افراد گر فتار

سیالکوٹ:پتنگ باز وں کیخلاف  کریک ڈاؤن،متعدد افراد گر فتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )پولیس نے پتنگ باز وں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو حر است میں لے لیا ۔

 ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک کی ہدایت پر اتوار کے روز شہر بھر میں خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کارروا ئی جاری رہی جس کے تحت متعدد پتنگ فروشوں و پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی ۔ڈی پی او نے کہا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے کئی ہنستے بستے گھر وں کے چراغ گل ہو چکے ہیں، کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں