خدمت کے جذبے والے معاشرے ہی تر قی کر تے ہیں :ساجد نعیم

خدمت کے جذبے والے معاشرے  ہی تر قی کر تے ہیں :ساجد نعیم

وزیرآباد(نا مہ نگار )معاشرے کے افرادکی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہیں جس معاشرے میں خدمت کاجذبہ ہووہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے ،صحت مند قومیں ہی صحت مند معاشرے کے ذریعے عزت ومرتبہ حاصل کرتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار سیا سی وسماجی شخصیت ساجد نعیم نے انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے تحصیل ہسپتال میں لگائے گئے فری ڈائلسز یونٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر صدرناصر محموداللہ والے ، افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جاوید ودیگر بھی ہمرا ہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبود مریضاں تحصیل ہسپتال وزیرآباد کے مفت علاج معالجہ کے پراجیکٹس کوسراہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں