ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سماجی شخصیت اعجا ز احمد وڑا ئچ ، ایم ایس ڈاکٹر عا بد غور ی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم پناہ گا ہ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے بتا یا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ کے تحت2 کروڑ روپے سے زائد کی لا گت سے پا یا تکمیل کو پہنچا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر بتایا کہ پناہ گاہ میں بیک وقت 200 مرد و خواتین کے قیا م کر نے کی گنجا ئش ہے ، یہاں آنے والے افراد زیا دہ سے زیادہ 3 دن تک قیا م کر سکیں گے ، انہیں کھانا اور دیگر سہو لیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئیگی ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلد منصوبے کا افتتاح کر دیا جا ئے گا ۔