جماعت اسلامی کاگیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کاگیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرنوالہ (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پی پی 57کے زیر اہتمام گوندلانوالہ چوک میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ایل پی جی سلنڈر،خالی ہنڈیاں ، نان اور حکومت مخالف پوسٹرز اٹھا کر خوب نعرے بازی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی پی پی 57فرقان عزیز بٹ نے کہا کہسردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ، پی پی57سمیت گوجرانولہ میں گیس نایاب ہو گئی ہے ۔

حافظ آباد،نوشہرہ روڈ کے گردونواح کے علاقوں سے بھی سوئی گیس غائب ہے ،حکومت گیس کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل نہ کرسکی، حکمرانوں نے عوام کو لالی پاپ کے سواکچھ نہیں دیا،تبدیلی کے دعویداروں نے 4سالوں میں عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں