حافظ آباد میں جلد میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہوگا :رانا سلیم

حافظ آباد میں جلد میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہوگا :رانا سلیم

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خا ن نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے ، میری کوشش رہی کہ دفتر آ نیوالے شہریوں سے خوش اسلوبی اور حسن اخلاق سے پیش آیا جائے تاکہ عوام کا سرکاری افسر وں ،ملازمین اور دفاتر پر اعتماد میں اضافہ ہو ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکاری افسر وں و ملازمین اور شہریوں سے الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گوارئیہ،اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین،سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن ، ڈی او ای نرگس عارف،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سیکنڈری عبدالمجید ،ایس این اے ولید ارشاد، چیف ایگزیکٹو بی ایم آرانٹرنیشنل رانا ارشد انجم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رائے محمد نواز بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف حافظ آباد،نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،زرعی یونیورسٹی کیمپس اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے جلد تعمیراتی کام شروع ہو جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد کے عوام سے جو محبت ملی وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں