تتلے عالی:اپنی مدد آ پ کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی

 تتلے عالی:اپنی مدد آ پ کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی

تتلے عالی(نامہ نگار)فیصل کالونی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی شروع کرا دی ۔

 نوشہرہ ورکاں روڈ،کامونکے روڈ،فیصل کالونی،مکہ ٹاؤن،چرچ بستی،وقاص ٹاؤن،محلہ اسمعیل ٹاؤن،محلہ راجپوتاں سمیت دیگرنشیبی علاقے ندی نالوں کا منظرپیش کر رہے ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لینے پرفیصل کالونی کے مکینوں نے گندے پانی کے نکاس کیلئے صفائی کا آغاز کر دیا ۔مشینوں کے ذریعے نکاسی آب کیلئے 90روپے فٹ ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے سیوریج لائنیں بند ہیں، احتجاج اور حکام بالا کو شکایات کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر مکین شدید پریشانی میں مبتلا تھے جس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نجی کمپنی کی مشینوں سے صفائی شروع کر ادی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں