سیالکوٹ:گیس لیکیج کے با عث آتشز دگی ،میاں بیوی ز خمی

سیالکوٹ:گیس لیکیج کے با عث آتشز دگی ،میاں بیوی ز خمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

 میاں بیوی جھلس گئے جبکہ ریسکیو1122نے آگ پر قابو پالیا۔ پسرور کے علاقہ تیمور کالونی میں گیس لیک ہونے کے باعث برکت کے گھر آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پالیا۔

آگ کے باعث 35سالہ برکت اور30سالہ مدیحہ معمولی جھلس گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ کے باعث50ہزار روپے کا گھر یلو سامان جل گیا جبکہ لاکھوں روپے کے سامان کو بچا لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں