سمبڑیال:مین بازار میں دن کے وقت ٹرکوں کا داخلہ،ٹریفک جام

 سمبڑیال:مین بازار میں دن کے  وقت ٹرکوں کا داخلہ،ٹریفک جام

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سامان لانے والے ٹرکوں،ٹریلروں کے پرانا مین بازار سمبڑیال میں دن کے اوقات داخلے سے ٹریفک جام رہنے لگی ، شہری مشکلات کا شکار ہوگئے ۔

 خرید وفروخت کے حوالے سے مصروف ترین پرانا مین بازار سمبڑیال میں دن کے اوقات میں د کانوں پر مال لانے والے ٹرکوں ،ٹریلروں سے ٹریفک جام ہونے کے باعث خریداری کی غرض سے آئے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں