بازار پرانی سبزی منڈی کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

بازار پرانی سبزی منڈی کے  تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) بازار پرانی سبزی منڈی کے تاجروں نے بیروزگاری کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،شرکانے نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کی قیادت صدر بازار پرانی سبزی منڈی حافظ محمد الیاس نے کی، اس موقع پر حافظ محمد الیاس نے کہاکہ دو سال میں ان کو انصاف مل مل سکا ،سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے غیر معمولی التوا کی وجہ سے 72 خاندانوں پر جو بھوک اور افلاس مسلط ہے وہ ایک انسانی المیہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رنجیت سنگھ کی جس حویلی کی آڑ میں ان لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیروزگار کیا گیا وہ حویلی رانا فرید جیسے آفیسر کی ملی بھگت سے جوا مافیا اور منشیات فروشوں کا ٹھکانا بن چکی ہے ،ہم اپیل کرتے ہیں کہ کیس کی جلدازجلد سماعت کرکے حقداروں تک حق پہنچانے کی راہ ہموار کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں