گرلز انٹر کالجیٹ سائیکلنگ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی جیت

گرلز انٹر کالجیٹ سائیکلنگ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی جیت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام لڑکیوں کے انٹر کالجیٹ سائیکلنگ کے مقابلہ جات پنجاب گروپ آف کالجز کی لڑکیوں نے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہو نیوالے انٹر کالجیٹ 2022کے سائیکلنگ کے مقابلوں میں ڈویژن بھر سے 7کالجزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ کی طالبات نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصلی کی جبکہ گورنمنٹ سٹی گرلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی،انٹر کالجیٹ سائیکلنگ کا مقابلہ جیتنے پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز محمد ریاض نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر تعلیمی بورڈ تنویربھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں