میاں حمزہ شہباز سے نوابزادہ طاہر الملک کی ملاقات

میاں حمزہ شہباز سے نوابزادہ طاہر الملک کی ملاقات

گجرات(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ضلع گجرات کے صدر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ نوابزادہ طاہر الملک نے لاہور میں ملاقات کی اور گجرات میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 نوابزادہ طاہر الملک نے حمزہ شہباز شریف کو بتایا کہ گجرات سے بڑے بڑے نام مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیار بیٹھے ہوئے ہیں جس کے لیے آپ کو گجرات کے دورہ کی دعوت دیتے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ جلد گجرات کا دورہ کروں گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں