کرپشن پر ملاز مین کیساتھ سختی سے نمٹا جا ئیگا :آصف رضا

کرپشن پر ملاز مین کیساتھ سختی سے نمٹا جا ئیگا :آصف رضا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آ کر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا افسر وں و ملازمین کی اولین ذمہ داری ہے۔

ملازمین اپنے بہتر رویہ اور انسان دوستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے دفاتر آنیوالے سائلین کا کام میرٹ پر کریں، کرپشن اورسرکاری کام میں بلا وجہ تاخیر کے مرتکب ملازمین کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ،حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہم سب کو ٹیم بن کر عوام کی خدمت کرنا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ملازمین سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیاجس میں ڈی سی آفس سمیت دیگر دفاتر کی مختلف برانچز کے انچارج ملازمین نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے کام کیلئے کسی سفارش کی ضرورت پیش آئے اور نہ ہی انہیں بلا وجہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑے ، انہوں نے تمام ملازمین پر واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایسے ملازمین جو ضلعی انتظامیہ یا حکومت کی بدنامی کا باعث بنیں گے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس اور دیگر دفاتر کا بھی دورہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں