لاہور سے چوری ویگن پنڈی بھٹیاں میں پکڑی گئی ، ملزم گر فتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورئر)پٹرولنگ پولیس پوسٹ پنڈی بھٹیاں نے چوری شدہ ویگن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
روکنے پر ڈرائیور گاڑی کی ملکیت کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، تفتیش پر پتا چلا کہ ویگن چند ماہ قبل لاہور کے علاقہ تھانہ گرین ٹا ئون سے چوری ہو ئی تھی جس کا تھانہ گرین ٹائون لاہور میں مقدمہ نمبر2153/21 درج ہے پٹرولنگ ٹیم نے ویگن اور ڈرائیور نعمان امانت کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔