گجرات:بارانی علاقوں کے کسانوں میں سبسڈی کی رقم کے چیک تقسیم

گجرات:بارانی علاقوں کے کسانوں  میں سبسڈی کی رقم کے چیک تقسیم

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کے بارانی علاقوں میں باغات، چارہ جات اور تیل دار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے پروگرام کے تحت ضلع گجرات کے 106 کسانوں کو سبسڈی کی مد میں 45 لاکھ روپے ادا کر د ئیے گئے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کسانوں میں چیک تقسیم کئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت ضلع میں 80 ایکڑ اراضی پر باغات، 204 ایکڑ اراضی پر تیل دار اجناس، 168 ایکڑ اراضی پر چارہ جات کاشت کئے گئے تھے ، حکومت پنجاب باغات پر فی ایکڑ 23000 ہزار چارہ جات کی کاشت پر 17000 اور تیل دار اجناس کی کاشت پر فی ایکڑ 17000 روپے سبسڈی دے رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں