ڈی پی او حافظ آباد کی پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے ایس ڈی پی او آفس سرکل پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری لگائی ،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسر وں کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے کہا کہ ہر بدھ کے روز ایس ڈی پی او آفس سرکل پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری لگایا کروں گا ۔