پی پی 38 میں تر قیاتی منصوبوں کیلئے 1ارب روپے منظور

پی پی 38 میں تر قیاتی منصوبوں کیلئے 1ارب روپے منظور

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے تجارت و سرمایہ کاری احسن سلیم بریار اور سینئر ر ہنما تحریک انصاف سلیم بریار نے ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ نے حلقہ پی پی 38 میں پسماندگی کے خاتمہ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی ، 94کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے احکامات دئیے ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈالووالی اوربھاگوال رو ڈکی تعمیر کیلئے 50کروڑ روپے ، پسرور روڈ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری اورجلد تکمیل کیلئے 30کروڑ روپے جاری کئے ۔

حلقہ پی پی 38میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مزید30کروڑ اورکرسچن کمیونٹی کے علاقوں کیلئے میں ڈویلپمنٹ کیلئے 14 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دئیے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ضلع سیالکوٹ میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنے اور سیف سٹی پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آ ئی پنجاب کو احکامات جاری کر دئیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں