بیماریوں سے متعلق آگاہی میں علما کا کردار قابل تعریف :ڈپٹی کمشنر

بیماریوں سے متعلق آگاہی میں علما کا کردار قابل تعریف :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کے پلیٹ فارم سے امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک اور وبائی بیماریوں سے متعلق آگاہی میں علماء اکرام کا کردار قابل تعریف ہے۔

 ،چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری سلیم زاہد کی سربراہی میں ممبران امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماکرام نے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، علمااکرام شہریوں میں کورونا اور ڈینگی جیسی مہلک و وبائی امراض بارے ممبر و محراب سے آگاہی بیدار کریں۔

کورونا کی نئی لہر اومی کرون کے کیسز میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ شہریوں کی طرف سے حفاظتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے ،تمام مکاتب فکر کے علما کرام وسیع تر ملکی مفاد میں بھرپور آگاہی مہم چلائیں اور شہریوں میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی افادیت اجاگر کریں، چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے کہاکہ ماضی میں بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے موثر آگاہی کے ذریعے قیمتی جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے ، وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کی آگاہی د ینا اور اس پر عمل کرنا نیک عمل ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں