سیالکوٹ:ترقیاتی کاموں کی نا قص منصوبہ بندی ،شہری پریشان

سیالکوٹ:ترقیاتی کاموں کی نا قص منصوبہ بندی ،شہری پریشان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے با عث سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔

 سجادہ نشین دربار عالیہ منڈیر شریف سیداں صاحبزادہ ڈاکٹر مسعودالسید الگیلانی نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی کے پورے سیالکوٹ میں سڑکوں کی کھدائی کرکے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے ، ایک وقت میں ایک سڑک کی تعمیر کرنی چا ہیے تاکہ متبادل راستے بنا کر زندگی کو رواں دواں رکھا جا سکے ، سیالکوٹ میں بے ہنگم ٹریفک کی بڑی وجہ یہی ہے کہ بغیر سوچے سمجھے بہت سی سڑکوں کو کھود دیا گیا ہے اور سیوریج کے پائپ بچھائے جا رہے ہیں جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ، بغیر سوچے سمجھے ایسے منصوبے شروع کر د ئیے جاتے ہیں جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا اور یہ نہیں دیکھتے کہ جن کے ٹیکس سے یہ کام کئے جارہے ہیں انہیں تکلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،کام منصوبہ بندی کے تحت کرے تاکہ شہریوں کو تکلیف بھی نہ پہنچے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں