فٹ پاتھ پر دوبارہ خوانچہ فروشوں کے ٹھیلے ،راہگیروں کومشکلات

 فٹ پاتھ پر دوبارہ خوانچہ فروشوں کے ٹھیلے ،راہگیروں کومشکلات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں فٹ پاتھ پر خوانچہ فروشوں نے دوبارہ ٹھیلے قائم کر لیے جس کی وجہ سے راہ گیروں کا چلنا محال ہو گیا ہے ، ان ٹھیلوں کی وجہ سے راستے سکڑنے کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ کی تمام اہم سڑکوں کے فٹ پاتھ پر خوانچہ فروشوں نے عرصہ داراز سے ٹھیلے سجا رکھے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ ختم ہو گیا ہے ،فٹ پاتھوں پر گھڑیاں ،عینکیں ،پھل فروش ،کپڑے اور دیگر اشیاء کی فروخت کی جاتی ہے ، ان سٹالوں سے خرید وفروخت کے وقت سڑک پر رش بڑھ جاتا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو تا ہے اور پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ سڑک کے کنارے پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے جاتے ہیں ،لیکن یہاں پر پتھارے داروں کا قبضہ ہے ،انتظامیہ فٹ پاتھوں پر سجے ان ٹھیلوں کو فوری ختم کرے تاکہ پیدل چلنے والے آسانی سے سڑک پار کر سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں