ترقیاتی منصوبے رکوانے پر لیگی بلدیاتی نمائندوں کااحتجاج کافیصلہ

 ترقیاتی منصوبے رکوانے پر لیگی بلدیاتی نمائندوں کااحتجاج کافیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے ترقیاتی منصوبے رکوانے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

بیشتر یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبے 75فیصد مکمل ہوگئے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اچانک 25 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے روکنے کا حکم دے دیا جس پر ن لیگی بلدیاتی نمائندوں اور ٹھیکیداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمینوں عمر جاوید بٹ، عامر اکرام بٹ، لالہ ظہیر، خطیب مغل،عاطف مسعود بٹ، رانا طارق محمود، خالد مغل،حاجی اسلم فورمین، ملک متین اعوان، رانا بلال نثار، شاہد بھنڈرنے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باعث میونسپل کارپوریشن کی 73 یونین کونسلو ں میں 123 ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے جس کیخلاف بھرپوراحتجاج کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں