انٹر کالجیٹ گرلزلان ٹینس مقابلوں میں پنجاب کالج کی فتح

انٹر کالجیٹ گرلزلان ٹینس مقابلوں میں پنجاب کالج کی فتح

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلزلان ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، اس چیمپئن شپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات فاتح رہیں۔

 سٹی سپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ میں انٹر کالجیٹ 2022گرلز لان ٹینس مقابلوں کا انعقاد ہوا ، فائنل کیلئے پنجاب کالج گوجرانوالہ اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا،فائنل میچ میں پنجاب کالج کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 2-1سے چمپیئن شپ جیت لی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں لان ٹینس کھیل کر بہت اچھا لگا ہے ،اگر انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج محمد ریاض نے چیمپئن شپ جیتنے والی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور ان کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں