اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے :سہیل بٹ

 اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام  وسائل بروئے کارلارہے :سہیل بٹ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن محمد سہیل بٹ نے کہا ہے کہ ا ساتذہ کے تنخواہوں اور بلز بقایاجات جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جون 2020 تک کے ہر قسم کے بقایاجات کے لیے بجٹ دے دیا گیا ہے ، ابھی جن ڈی ڈی اوز کے پاس بقایاجات کے حوالے سے کیس التوا کا شکار ہیں وہ فوری طورپر آفس سے رابط کریں،ہم اساتذہ کرام کے بلز بقایاجات کے لیے بہت جلد بجٹ کا اجراء کر دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر طارق قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں