بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے سلسلہ میں آگاہی مہم ، واک

بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے  سلسلہ میں آگاہی مہم ، واک

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے سلسلہ میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں پنڈی بھٹیاں میں سیمینار منعقد کیا گیا اور آگاہی واک کی گئی ۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عاطف علی نے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کی جانے والی واک کی قیادت کی ۔سیمینار اور واک میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء ،اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں